• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس قیمتیں مزید بڑھانے کی تیاریاں، صارفین پر 93ارب کا بوجھ پڑیگا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)گیس صارفین پر اضافی 93ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، سوئی ناردرن نے 194 اورسوئی سدرن نے 62 روپے فی ایم ایم بی ٹو یواضافےکا مطالبہ کردیا ہے، موجودہ حکومت گیس صارفین پر نرخوں میں اضافہ کرکے پہلے ہی 194 ارب روپے کا بوجھ ڈال چکی ہے۔

اس ضمن میں سوئی گیس کمپنیوں ( سوئی نادرن اور سوئی سدرن) نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا ہے،اوگرا گیس کمپنیوں کی اضافے کی درخواستوں پر مقدمات کی سماعت کرے گا۔

اوگر ا میں دی گئی درخواستوں کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں 194روپے فی ایم ایم بی ٹو یو اضافہ مانگ لیا،اس اضافے کا گیس صارفین پر اضافی 71 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جبکہ سوئی سدرن نے گیس کے نرخوں میں 62 روپے فی ایم ایم بی ٹو یواضافہ مانگ لیا۔

اس اضافے کا صارفین پر 22 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، دونوں گیس کمپنیوں نے یکم جولائی 2019 سے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین