• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق جانیوالے زائرین کیلئے وزیراعظم کے اقدامات قابل ستائش ہیں، علامہ سرور سبزواری

کراچی(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے عراق جانے والے زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ لائق ستائش ہیں،اس بار عاشور اور اربعین کے موقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ عراق میں بھی پاکستانی زائرین کو نہ ہونے کے برابر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل پلگرام سوسائٹی کے چیئرمین حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد سرور سبزواری نے وفد کے ہمراہ عراق میں تعینات پاکستانی سفیرساجد بلال سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سمندر پار پاکستانیوں کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں سے پاکستانی زائرین کو عراقی ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوا اور زائرین اربعین کے موقعہ پر بروقت کربلا معلی پہنچ گئے۔ انہوں نے عراق میں متعین پاکستانی سفیر ساجد بلال کی کاوشوں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے انکی بہترین صلاحیتوں کی تعریف کی۔وفد کے شرکا میں سید سہیل بخاری، الحاج دلنواز رضوی، طہماس بیگ اور ارشد زیدی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین