• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات نے دنیا کی پہلی ورچوئل فتویٰ سروس متعارف کرادی

دبئی (نیوز ڈیسک)کمپیوٹر و انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں تعلیم و صحت کے شعبے میں ’آرٹیفیشل انٹیلی جنس‘ (اے آر) مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب اسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی نے دنیا کی پہلی ورچوئل فتویٰ سروس متعارف کرادی۔ دبئی کے ’اسمارٹ دبئی‘ منصوبے کے تحت محکمہ اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹویٹیز(آئی اے سی اے ڈی) نے ورچوئل فتویٰ کی سروس شروع کردی۔ورچوئل فتویٰ دراصل مسلمانوں کے عام مسائل پر تقریبا 205 سوالات کے جوابات دے کر انہیں ان کے مسائل پر فتویٰ فراہم کرے گی۔دنیا کی پہلی ورچوئل فتویٰ سروس کو گزشتہ ہفتے متعارف کرایا گیا۔

تازہ ترین