• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پور راہداری: شٹل ڈرائیور کی بھارتی صحافی سے جذباتی گفتگو


کرتار پور راہداری: شٹل ڈرائیور کی بھارتی صحافی سے جذباتی گفتگو


گردوارہ دربار صاحب کرتار پور کا نئے سرے سے تعمیر کے بعد افتتاح ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: کرتارپور راہداری افتتاح، مودی نے عمران کا شکریہ ادا کیا

 کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ہزاروں سکھ یاتری 1947 کی تقسیم کے بعد پہلی بار پاکستان کے پنجاب میں گوردوارہ دربار صاحب تشریف لائے۔

سکھ یاتریوں کو دربار صاحب تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس کا انتظام کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: کرتارپور بارڈ کھلنے پر سکھ یاتری خوشی سے نہال

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی صحافی نے شٹل چلانے والے ایک ڈرائیور سے گفتگو کی جس کی ویڈیو انہوں نے ٹوئٹر پر اپلوڈ کی۔

ویڈیو میں گفتگو کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈرائیور نے اپنا نام صدام حسن بتایا اور یہ بھی بتایا کہ ان کا تعلق پنجاب کے علاقے سچا سودا سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے:  1971 کی پاک بھارت جنگ میں گوردوارہ کرتار پور تباہ ہونے سے کیسے بچا؟

صدام نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے صحافی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتنی خوشی تو آپ کو نہیں ہوئی ہوگی جتنی انہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے پنجاب ایک بار پھر اکھٹا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: کرتارپور میں’ قائداعظم‘ کا قول آویزاں

صدام حسن کا کہنا تھا کہ انہیں سکھوں کے بارے میں زیادہ نہیں معلوم مگر وہ سکھ یاتریوں کوگردوارہ دربار صاحب میں دیکھ کر بہت خوش ہو رہے ہیں۔

صدام نے کہا کہ انہیں سکھ یاتریوں کی عقیدت دیکھ کر ایسے محسوس ہورہا ہے جیسے مسلمان حج کے لیے جاتے ہیں۔

پاکستانی ڈرائیورصدام نے عمان میں ساتھ کام کرنے والے اپنے سکھ دوستوں کو بھی یاد کیا۔

بھارتی صحافی کی جانب سے اپلوڈ کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر مقبول ہو رہی ہے۔

معروف صحافی سینتھیا ریچی نے لکھا کہ ان مسکراتے ہوئے چہروں کو دیکھ کر انہیں بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ صدام کے جذبات تمام پاکستانیوں کے احساسات کی نمائندگی کررہے ہیں۔

سدھارتھ شکلا نامی بھارتی صارف نے لکھا کہ صدام کا معصومانہ انداز اُن کے دل کو بھا گیا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ پاکستان کی عام عوام ہے جسے ہندوستان میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین