• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے تبلیغی اجتماع کے عمائدین کی ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے عمائدین نے ملاقات کی۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کےعمائدین نے وفدکی صورت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

وفد اور آرمی چیف نے سانحہ تیزگام میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا مغفرت کی۔

اس موقع پر سانحہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

تازہ ترین