• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ کی بارہویں شام کے فضائی مناظر

آزادی مارچ کی بارہویں شام کا فضائی منظر


اسلام آباد میں جاری جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جاری آزادی مارچ کے دھرنے میں کارکنان کا جو ش وخروش قابل دید ہے۔

آزادی مارچ کی بارہویں شام کے فضائی مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جے یو آئی کے کارکنا ن و دھرنے کے شرکاء مسلسل بارہ روز گزرجانے کے باوجود اب بھی پر جوش نظر آرہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان سے استعفی کے مطالبے پر قائم ہیں ۔

حکمرانوں سے نجات تک جنگ جاری رہے گی ، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ناجائز حکمرانوں سے نجات تک جنگ جاری رہے گی اب ہم اپنا دباؤ مزید بڑھا رہے ہیں اور بڑھاتے جائیں گے۔

اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ کے دھرنے کے بارہویں روز خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خان صاحب تم سمجھتے ہو کہ ہم لوگ یہاں سے اٹھ جائیں گے، ہم میدانوں اور صحراؤں میں بھی تمہارے خلاف لڑیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری قوم ایک پیج پر ہے، پاکستان پر جبر کی حاکمیت تسلیم نہیں کریں گے، ہمیں آئین، قانون، جمہوریت اور اصولوں کی جنگ لڑنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی، بینک، ایشیائی بینک کا غلام بنا دیا گیا اور پاکستان کی معیشت کو قرضوں پر چلایا گیا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری ختم ہوچکی ہے کوئی یہاں پیسا لگانے کو تیار نہیں ہے ۔

مولانا فضل الرحما ن نے کہا کہ آج ہمارا بجٹ آئی ایم ایف تیار کرتاہے اور آئی ایم ایف کے ملازم پاکستان کی معیشت چلا رہے ہیں۔

تازہ ترین