• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کی ترقی و کیریئر متاثر نہیں ہونگے‘ سی ڈی اے افسران کو یقین دہانی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برا ئے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے افسران کو ادارے کی تنظیم نو کے بعد متوقع تبدیلیوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تنظیم نو کا مقصد سروس ڈلیوری میں بہتری لانا ہے۔ سی ڈی اے آرڈیننس کے مطابق اور کوآپریٹ گورننس کے اصولوں کے مطابق سی ڈی اے میں ایک نیا بورڈ تشکیل دیا جائیگا۔ سی ڈی اے کے افسروں بالخصوص انجینئرنگ ونگ کے افسروں نے ڈی جی اور ممبرز باہر سے لانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اُن کا کیریئر متاثر ہو گا۔ اس موقع پر شرکاء کو یقین دہانی کروائی گئی کہ اس تنظیم نو سے انکے ترقی اور کیریئر ہرگز متاثر نہیں ہونگے۔ سی ڈی اے کی عصر حاضر کی ضرورتوں کے مطابق تنظیم نو ضروری ہے اسلئے ایگزیکٹو بورڈ کی تشکیل اہم قدم ہے۔ سی ڈی اے افسران کو یقین دہانی کرائی گئی کہ متوقع تبدیلیاں سی ڈی اے کیڈر کے افسران کے کیریئر پر اثرانداز نہیں ہونگی نہ انکے حقوق متاثر ہونگے۔
تازہ ترین