• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی صورتحال پر ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے،طاہر اشرفی

لاہور(وقائع نگار خصوصی )چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل کی مرکزی و صوبائی مجلس شوریٰ و عاملہ کا اجلاس 27دسمبر کو فیصل آباد میں طلب کرلیا گیاہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے، وادی میں بھارتی فوج کے کرفیو کو سو روز گزر چکے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل فیصل آباد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا اسعد زکریا، مولانا اشفاق پتافی، مولاناا سید الرحمٰن ، علامہ طاہر الحسن، مولانا امین الحق اشرفی ، مولانا محمد شکیل،مولانا محمد اشرف کشمیری،مولانا محمد احمد وفا،مولانا اظہار الحق خالد، قاری محمد عمر شاہد،حافظ محمد طاہر گجر،مولانا طاہرقاسمی ،قاری محمد زکریا، عبدالرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین