• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت نظریاتی کے رہنماؤں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے اے پی سی کا دعوت نامہ پہنچایا

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے14نومبرگیس بندش و پریشر کمی،میٹر ٹمپرنگ کے بے بنیاد الزامات پر لاکھوں جرمانے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اورڈیجیٹل میٹر سے واپڈا کی لوٹ مار پر بلائی جانے والی اے پی سی کے دعوت نامے مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کوپہنچایاتمام سیاسی جماعتوں اور تاجرتنظیموں وسول سوسائٹی سے رابطے کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ شہر میں حکومت کی نااہلی سے مسائل کی انبار لگی ہوئی ہے حکومت کے بے حسی اوربے بسی نے عوام کواحتجاج پر مجبور کردیا سردی آتے ہی کوئٹہ میں گیس کے مصنوعی بحران کو جان بوجھ کر پیداکیا جارہا ہے سردی کی شدت میں نرخوں کی اضافے کے ساتھ ہی حسب روایت گیس غائب ہوجاتی ہے،میٹر ٹمپرنگ کے بے بنیاد الزامات سے غریب عوام سے لاکھوں روپے جرمانے وصول کررہے ہیں اوردوسری طرف بجلی کی لوڈشیڈنگ اورڈیجیٹل میٹر سے واپڈا کی لوٹ مار سے عوام تنگ آچکے ہی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے باسی بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے محروم ہیں سردی شروع ہوتے ہی گیس کا مصنوعی بحران پیداکیاجاتاہے عوام کے مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی مصنوعی بحران کو ختم کرکے عوام کو گیس کی فراہمی فوری طور پر بحال کرکے گیس پریشر کا مسئلہ حل کریں انہوں نے کہاکہ گیس پریشر کمی پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی ناروااقدامات اورناانصافیوں کے خلاف میدان میں نکلنے کی سوا کوئی آپشن باقی نہ رہاگیس انتظامیہ کی ظلم نے آخری حد بھی پار کردی گیس انتظامیہ نے صوبے کو لاوارث سمجھ کر اپنے من مانیاں مسلط کررہے ہیں بلوچستان کے عوام پرسوئی سدرن گیس کمپنی اس ظلم کافوری نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ بجلی وولٹیج کی کمی سے عوام شدید متاثر ہورہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وولٹیج کی کمی پانی کے بحران کا بھی سبب بن رہی ہے۔
تازہ ترین