• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏‎حکومت نواز شریف کی صحت سے کھیل رہی ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ ‏‎حکومت میاں نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏‎ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ایئر ایمبولینس کو آج آنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی تاخیر کی وجہ سے ایئر ایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکار ہو رہی ہے، ‏‎نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کا نواز شریف کی صحت کے بارے میں ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو اب تک 2 مرتبہ اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دی جا چکی ہیں، ا‎سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز بار بار دینا میاں صاحب کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

گزشتہ روز مریم اورنگزیب نے اسی حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے، ‎بیرون ملک ڈاکٹرز کا چیلنج ان کے مرض کی تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجوہات جاننا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ’’نواز شریف کی صحت پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں‘‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق میاں نواز شریف کو جتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی ان کی زندگی کے لیے بہتر ہوگا، ان کو بیرونِ ملک لے جانے کے لیے ایئر ایمبولنس کل لاہور پہنچے گی، ‎ڈاکٹر سابق وزیرِ اعظم کو طبی طور پر سفر کے لیے آج سے پھر تیار کرنا شروع کریں گے۔

نون لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم پہلے بھی اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز پر ہیں، ا‎سٹیرائڈز اور دیگر ادویات کی مدد سے اُن کے پلیٹ لیٹس کو سفر کے قابل بنایا جائے گا، ‎ڈاکٹروں نے گزشتہ روز نواز شریف کی نازک صحت کے پیش نظر ایئر ایمبولنس کا انتظام کرنے کے لیے کہا تھا۔

تازہ ترین