• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز معاملے کو انسانی بنیادوں پر ڈیل نہیں کیا جارہا، سلیم صافی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر ڈیل نہیں کررہی، اس میں سیاست کی آمیزش شامل ہے، سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ سیکورٹی بانڈ کی شرط کی آئین و قانون میں گنجائش نہیں ، حکومت اپنے سیاسی مخالف کی بیماری پر سیاست کررہی ہے، تجزیہ کار ، اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا حکومت جو ڈیمانڈ کررہی ہے وہ قانون کے مطابق نہیں ہے اور اس حوالے سے ن لیگ کا موقف بالکل درست ہے ، سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ وہ روایات قائم کی جارہی ہیں جو آگے چل کرسیاسی کشیدگی کا باعث بنیں گی ، تجزیہ کار منیب فاروق کا کہنا تھا ذیلی کمیٹی کا اختیار بالکل موجود ہے لیکن وہ کرے گی وہی جو وزیراعظم کی منشا ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان کا دعویٰ اور بیانیہ ان کے لئے اس وقت مصیبت بنا ہوا ہے اگر وہ جانے کی اجازت دیتے ہیں تو بھی مشکل اور اگر اجازت نہیں دیتے تو بھی حکومت کے لئے مشکلات ہیں کیونکہ اس وقت نواز شریف کی صحت کافی بگڑی ہوئی ہے اگر آج نواز شریف کا نام زلفی بخاری ہوتا تو ان کو کب سے اس ملک سے جانے کی اجازت مل چکی ہوتی ۔ اس وقت حکومت معاملے کو انسانی بنیادوں پر ڈیل نہیں کررہی اس میں اب سیاست کی آمیزش ہوچکی ہے ۔
تازہ ترین