• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،وزارت محنت کے نظام سے "لیبر" کا ویزا یا پیشہ ختم کردیا جائیگا

ریاض(شاہدنعیم)سعودی عرب میں وزارت محنت کے نظام سے "لیبر" کا ویزا یا پیشہ ختم کر دیا جائے گا،پیشہ ورانہ جانچ پروگرام سات ممالک پر لاگو ہو گا کیوں کہ مملکت میں آنے والی 95فی صد لیبر کا تعلق ان سات ممالک سے ہے۔ یہ ممالک بھارت، فلپائن، سری لنکا، انڈونیشیا، مصر، بنگلہ دیش اور پاکستان ہیں۔ سعودی عرب میں لیبر اور سماجی ترقی کی وزارت میں پیشہ وارانہ جانچ پروگرام کے ڈائریکٹر نائف العمیر کا کہنا ہے کہ مذکورہ وزارت ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اس کا مقصد اقاموں اور ویزوں میں پیشوں کی درجہ بندی اور بعض پیشوں کی تشکیل اور ان کے ناموں کے حوالے سے تبدیلیوں کو عمل میں لانا ہے۔
تازہ ترین