• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 پی ٹی آئی کے رہنما آصف چکلی کے قتل کیس میں اہم انکشافات


کراچی میں گزشتہ دنوں عزیز آباد میں قتل ہونے پی ٹی آئی رہنما آصف چکلی کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کے بھتہ خور گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ سندھ نے عزیز آباد میں قتل کا نوٹس لے لیا

تفتیشی ذرائع کے مطابق اکتوبر میں عزیز آباد کے علاقے میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما آصف چکلی کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کے غلام پٹنی گروپ کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

آصف چکلی کے قتل سے ایک روز قبل غلام پٹنی گروپ کی جانب سے بھتہ کی دھمکیاں ملی تھیں، غلام پٹنی اس سے قبل سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا اور رہائی کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھاجہاں سے وہ جرائم کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

آصف چکلی پر حملے میں ملوث غلام پٹنی گروپ کے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری جلد متوقع ہے، پٹنی گروپ بھتہ نہ دینے پر اشتیاق گنجا سمیت دیگر بکیز کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے۔

تازہ ترین