• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی فضائی آلودگی، اسکول 2 دن کیلئے بند

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی فضاء تیسرے روز بھی مضر صحت ہے اور کل کے مقابلے میں فضائی آلودگی کی سطح اور بڑھ گئی ہے، زہریلی آب و ہوا سے بچوں کو بچانے کے لیے نئی دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں دو دن کے لیے اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔

نئی دہلی فضائی آلودگی، اسکول 2 دن کیلئے بند


نئی دہلی تیسرے روز بھی خطرناک فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 463 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں جاری موسمی صورتحال نئی دہلی کی فضائی آلودگی میں اضافہ کر رہی ہے، حکام نے کوئلے کو بطور ایندھن استعمال کرنے والی صنعتوں پرکل تک کے لیے پابندی لگادی ہے۔

نئی دہلی اور اتر پردیش کے علاقوں میں کل تک کے لیے اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین