• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:دبئی سے آنے والی پرواز سے بڑے پیمانے پر غیرملکی ادویات برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کسٹم عملے نے کوئٹہ ائیر پورٹ پر دبئی سے آنے والی پرواز سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی ممنوع ادویات قبضے میں لے لی ۔کسٹم ذرائع نے بتایا کہ کلکٹر کسٹمز پریوینٹو کوئٹہ افتخار احمد کو اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر بیرون ملک سے غیر ملکی ادویات کوئٹہ لا رہے ہیں جس پر ایڈیشنل کلکٹر پریوینٹو یاسر وہاب کلوڑ ، ڈپٹی کلکٹر چودھری عمران افضل اسسٹنٹ کلکٹر رانا عمیرکی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی جس نے دبئی سے آنے والی پرواز کو چیک کیا جس میں چندمشکوک بیگز قبضے میں لے کر تلاشی لی جن سے بڑے پیمانے پر ممنوع ادویات برآمد ہوئیں ذرائع نے بتایا کہ برآمد ہونے والی ادویات میں جانوروں کے دودھ اور گروتھ بڑھانے والےدو ہزارہارمونز والی انجکشن بوسٹین (جو کہ بو ویبن سوموٹوٹروفین کی مجموعہ ) کی ادویات تھیں جو کہ جنوبی افریقہ میں رجسٹرڈ ہے مذکورہ ادویات کوئٹہ اور بعد ازاں پورے ملک میں اسمگل کرنے کیلئے لایا گیا تھا ۔ 
تازہ ترین