• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرنصیر آباد میں انسداد ہراسگی سیل قائم

کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی محمد شہی نے ضلعی سطح پر انسداد ہراسگی سیل قائم کردیا ہے۔ ضلعی انسداد ہراسمنٹ سیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر آباد جلیل احمد اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ مراد جمالی کی سینئر لیڈی میڈیکل افسر ڈاکٹر شاہ پری پرمشتمل ہوگا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہراسمنٹ متاثرین شکایت کے لیے لینڈ لائن نمبر 083871001 اور موبائل نمبر 03318383747 پر شکایات درج کروا سکتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی محمد شہی نے کہا کہ ہراسمنٹ کا عمل قابل گرفت و قابل محاسبہ ہے ایسے عمل میں ملوث عناصر سے کوئی رعائیت روا نہیں رکھی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ہراسمنٹ میں ملوث ہر سطح کے افسران اہلکاران اور کسی بھی شخص کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ متاثرین پورے اعتماد کے ساتھ انسداد ہراسگی سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں جنہیں فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
تازہ ترین