• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر کے مریضوں کیلئے مفت علاج شروع کر دیا ، ڈاکٹر اسد

اپشاور(لیڈی رپورٹر) شوگر ہسپتال حیات آباد کے انچارج ڈاکٹر اسد اللہ خان نےکہا ہے کہ ذیابیطس کے نادار مریضوں کیلئے محکمہ زکواۃ کے تعاون سے مفت علاج شروع کر دیا گیا ھے جس کیلئے شہریوں میں آگاہی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو کیا انہوں نے کہا کہ پشاور میں خصوصا خیبر پختونخوا میں شوگر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے روک تھا کی ضرورت ہے ذیابیطس کے پھیلاو میں پاکستان دنیامیں سرِفہرست 10ممالک میں شامل ہوچکا ہے پاکستان میں ذیابیطس کا پھیلاو17.1فیصدتک جاپہنچا ہے جو اس پہلے اعدادوشمار کے مقابلے میں 148فیصد زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ شوگر ہسپتال حیات آباد میں 100 روپے فیس کی بدولت شوگر کے مریض کی تشخیص اور مشکلات کا ازالہ کیا جاتا ہے جو کہ کسی بھی بڑے ہسپتال کی نسبت کم خرچ ہے۔
تازہ ترین