لاہور ( خبرنگارخصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے حکومتی پالیسی کے تحت لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں یاسر عمران سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔