• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں خواتین کیلئے مخصوص اسٹریٹ مارکیٹ کا آغاز

لندن (پی اے) لندن کے مشرقی علاقے میں خواتین کے لیے مخصوص اسٹریٹ مارکیٹ کھل گئی ہے۔ لیڈی لین مارکیٹ جو پیٹی کوٹ لین مارکیٹ کا ہی حصہ ہے، اس میں9اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ تمام اسٹال ہولڈرز خواتین ہیں اور مزید بھی کھلیں گے۔ تمام اسٹال ہولڈرز کو کونسل کے خرچ پر بزنس اور سوشل میڈیا کی ٹریننگ دی گئی۔ یہ منصوبہ ٹاور ہیملٹس کونسل اور سٹی آف لندن اقدامات کا حصہ ہے، جس کا مقصد چار برسوں میں2.7ملین پونڈ کی لاگت سے علاقے کی تشکیل نو کرنا ہے۔ 35پونڈ کی لاگت سے علاقے کی تشکیل نو کرنا ہے۔ 35سالہ سوزان نکولس اور53سالہ میریلن جلد اور بالوں کے لیے گھر پر تیار شدہ آرگینک مصنوعات فروخت کرتی ہیں۔ نکولس کا کہنا تھا کہ ہم دوسری مارکیٹس میں اشیاء فروخت کرتی ہیں لیکن وہاں اسٹال ہولڈرز خواتین دکانداروں کو عجیب نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ یہاں تمام دکاندار خواتین ہیں تو ہمیں مزہ آتا ہے۔ 35سالہ امیرہ اسماعیل جو روایتی سومالی چلی ساس فروخت کؑرتی ہیں۔ 2017ء میں اس کی جاب ختم ہوئی تھی، اس کا کہنا تھا کہ یہاں میں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور امید کرتی ہوں کہ اس منصوبے سے مجھے اپنا روزگار ڈیولپ کرنے میں آسانی ہوگی۔ 60سالہ آئوڈری ایمر کا کہنا تھا کہ مجھے خرابی صحت کی بنا پر اپنی جاب چھوڑنی پڑی اور میں نے بچوں کے کروسے اور نٹنگ، کمبل، اسکارف اور گلوبند تیار کررہی تھی اور یہ چیزیں میں دوستوں اور رشتہ داروں کو تحائف کے طور پر دیکھتی تھی مگر میرے بیٹے نے میری حوصلے افزائی کی کہ آپ اس مارکیٹ میں اپنی اشیا بیچیں تو میں نے شروع کردیا ہے۔ ٹاور ہیملٹس کونسل میں ہائی اسٹریٹس ٹائون سینٹرز کی منیجر کرسٹی ویلنٹائن نے بتایا کہ مزید31خواتین دکانداروں کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یہ اس مارکیٹ میں اپنا بزنس شروع کریں گی۔ وینٹیورتھ اسٹریٹ پر قائم لیڈی لین مارکیٹ ہر جمعہ کو دس بجے سے15بجے تک کھلی رہے گی۔
تازہ ترین