• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ: بچی کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں 7 سالہ بچی کو اسکول سے چھٹی کے بعد اغواء کر کے لے جانے والا ملزم پکڑا گیا۔

پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے تھانے بی ڈویژن کے علاقے میں 7 سالہ بچی حریم فاطمہ کو اسکول سے چھٹی کے بعد ملزم ناظم زبردستی اغواء کر کے ساتھ لے جانے لگا۔

اسی دوران بچی کا والد موقع پر پہنچ گیا، جس نے دیگر افراد کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: بہاول نگر، 9 سال قبل اغوا ہوئی بچی بازیاب

پولیس نے بچی کو اغواء کرنے والے ملزم کے خلاف بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین