• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر والوں کیساتھ اچھے تعلقات کا تعلق گھر کے بارے میں سوچ سے ہے،تحقیق

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں برس امریکا کی بریگھیم ینگ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ہم اپنے گھر کے بارے میں جتنا اچھا محسوس کریں گے، گھر والوں کے ساتھ ہمارے تعلقات بھی اتنے ہی اچھے ہوں گے۔انٹیریئر ڈیزائنر کارلی تھورنوک نے بچوں والے 164 خاندانوں پر ایک تحقیق کی جن کا تعلق امریکا کے مختلف گھروں سے تھا۔ ان میں سے چند گھروں میں فی شخص کے لیے 100 مربع میٹر سے بھی کم جگہ تھی۔اس تحقیق میں چار برسوں تک اس بات پر غور کیا گیا کہ گھر کا ماحول اس میں رہنے والوں کی زندگی سے متعلق چار بنیادی عناصر کو کس طرح متاثر کر رہا ہے۔ یہ چار عناصر رد عمل کی صلاحیت، جذبات کا اظہار، قبولیت کا جذبہ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت ہیں۔محققین نے گھر والوں کے جوابات کو گھروں کے سائز، آمدنی، کمروں کی تعداد اور اس میں رہنے والوں کی تعداد کے اعتبار سے پرکھا۔انھیں معلوم ہوا کہ گھر میں فی شخص کے زیر استعمال زیادہ جگہ کا تعلق خوشحال خاندانوں سے تو ہے، لیکن جس بات نے انھیں حیران کر دیا وہ یہ کہ گھر میں گنجائش کے بارے میں گھر کے افراد کیسا محسوس کرتے ہیں، اس کا اثر براہ راست ان کے آپس میں تعلقات پر پڑتا ہے۔اپنے گھر کے بارے میں ہمارے خیالات بہت کم عمری میں بن جاتے ہیں۔ گھروں کے بارے میں ہماری کیا رائے ہے یا ہمیں کس طرح کے گھر پسند آتے ہیں، اس کا تعلق بھی ہمارے ان گھروں سے ہوتا ہے جن میں ہم بڑے ہوئے ہوتے ہیں۔تھورنوک کے مطابق خاص بات یہ ہے کہ خوشحالی کے لیے گھر میں تبدیلی کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ اس دائرے میں رہنے والوں کے آپس کے تعلقات بہتر کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔گھر کسی فلیٹ میٹ کے ساتھ رہنے والی بٹی ہوئی جگہ ہو یا کسی خاندان کی رہائشگاہ ہو ،گھر کو ڈیزائن کرنے میں دوسروں کی ضروریات کا خیال رکھنا خوشحالی کی کنجی ہے۔

تازہ ترین