• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے اسرائیلی آبادکاری کو قانونی قرار دیدیا

کراچی (نیوزڈیسک) امریکا نے اپنی وزارت خارجہ کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا ۔ امریکا نےفلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری کو قانونی قرار دے دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واشنگٹن کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ایک تاریخی غلطی کو درست کیا ہے ۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے امریکی پالیسی میں تبدیلی کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیدیا ۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پیر کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اسرائیلی آبادکاری کو مزید غیر قانونی نہیں کہے گا کیوں کہ یہ عالمی قانون کے مطابق ہے ۔
تازہ ترین