• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استحصال اور طبقاتی نظام سے اضطراب کی کیفیت پیدا ہورہی ہے ،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ ملک میں استحصالی اور طبقاتی نظام کے رائج ہونے سے بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پیداہورہی ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کے استحکام وسلامتی کوہر طرف سے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو داخلی مسائل میں الجھا کر ترقی اور معیشت کےاستحکام سے محروم کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے پاکستانی معیشت پر کاری ضرب لگائی جارہی ہے۔ ملک کے اندر اس وقت 1971 جیسے حالات بنائے جا رہے ہیں۔ ریاست اورعوام کے درمیان نفرت اورعدم اعتماد کا بیج بویا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ غریب پہلے ہی نانصافی اور بحرانوں کی چکی میں پسے ہوئے ہیں جبکہ مہنگائی نے صورتحال مذید خراب کردی ہے مدینہ طرز ریاست اور نئےپاکستان کے نعرہ سے قوم کی نئی امیدیں وابستہ تھیں۔ لیکن عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملا ۔حکمرانوں کے ہاتھوں ہونے والے استحصال نے قوم کو مایوس کردیا۔ 
تازہ ترین