• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن دفاع کیلئے تیار ہیں، شاہ سلمان

سعودی عرب کے شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن دفاع کے لیے ہر پل تیار ہیں۔

شوریٰ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اس توسیع پسند نظریے کو ترک کر دے جس کےنتیجے میں ایران میں سڑکوں پر ُپرتشدد مظاہروں کے باعث عوام کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برداری ایران کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کو روکنے میں کردار ادا کرے، سعودی عرب اپنے دفاع کے لیے انتہائی اقدام اٹھانے میں ایک لمحہ کی تاخیر نہیں کرے گا۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے ایران کے ’فردو‘ جوہری پلانٹ سے متعلق امریکی موقف کا خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے جوہری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر ’فردو‘ جوہری پلانٹ پر پابندیوں کو دی گئی چھوٹ 15 دسمبر سے ختم کرنے کے اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین