• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے  مندر میں ہوئی چوری کے مناظر 


بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے ایک مندر میں آئے چور نے پہلے اپنے بھگوان کی پوجا پاٹ کی، معافی مانگی اور پھر اس کا تاج چرا کر فرار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’دُرگا بھاوانی مندر‘ میں ایک چور داخل ہوا اور اس مندر کی روایت کے مطابق گول گول گھوم کر پوجا کی اور اسی دوران کان پکڑ کر جھک کر معافی بھی مانگی، کچھ منٹو ں بعد اس نے مندر میں نصب مورتی سر پر نصب تاج اتار لیا اور اسے اپنے کپڑوں میں چھپا کر لے گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا ساکتا ہے کہ چور مندر میں چوری کے بعد آرام سے باہر نکل کر اپنی موٹر بائیک پر جاتا ہوا دکھا ئی دے رہا ہے ۔

مقامی پولیس کے مطابق مندر سے چوری سے پہلے چور نے اس بات کا اندازہ لگایا کہ وہاں کوئی اور موجود تو نہیں ہے، اس دوران مندر کا پنڈت بھی موجود نہیں تھا، اس نے خالی مندر پا کر یہ واردات کی جبکہ چوری ہونے والا تاج 35 تولہ چاندی کا بنا ہوا تھا اور اس کی قیمت 10 ہزار روپے تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کا مندر سے مورتی کا تاج چوری ہونے پر احتجاج جاری ہے اور پولیس گلی محلوں میں اس چور کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین