• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنگ میں کم سن بچی شازیہ کے قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم مقتولہ کا پڑوسی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 7 روز قبل 13 سال کی شازیہ کو زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر قتل کیا تھا۔

ڈی پی او حافظ عطاء الرحمٰن نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم آصف نے 19 نومبر کو 13 سالہ شازیہ کو جنسی زیادتی کی کوشش میں گلا دبا کر قتل کیا اور اس کی لاش بوری میں بند کر کے پھینک دی تھی۔

ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی تشکیل دے دی ہے جس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج، جیو فینسنگ اور واقعاتی شہادتوں کے ذریعے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیئے: راولپنڈی، چچا کا بھتیجی سے زیادتی اور قتل کااعتراف

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ ملزم آصف مقتولہ کا پڑوسی ہے اور رنگ سازی کا کام کرتا ہے، جس نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

ڈی پی او حافظ عطاء الرحمٰن نے ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تازہ ترین