• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے وہ میک اپ کرکے سب سے منفرد اور پُر کشش نظر آئیں ،مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو میک اپ کے بنیادی اصول معلوم ہوں ۔بعض خواتین کے چہرے کی بناوٹ اور خدوخال ایسے ہوتے ہیں کہ وہ عمر سے بڑی لگتی ہیں ،انہیں میک اپ کرتے ہوئے ’’کنٹورنگ ‘‘ لازمی کرنی چاہیں ۔اس کے لیے کنٹورنگ اسٹک اور پاؤڈر استعمال کیا جاتا ہے ۔

چہرے کو پتلا اور لمبا ظاہر کرنے کے لیے رخساروں سے لے کر جولائن تک دو لائنیں بنا ئیں ،پھر اسے اس طرح جذب کریں کہ بیس کے ساتھ مسک بھی نہ ہو اور زیادہ نمایاں بھی نہ لگے ۔موٹی ناک کی حامل خواتین کنٹورنگ لازمی کریں، تا کہ ناک پتلی اور لمبی نظر آئے ۔جن خواتین کی ڈبل چن ہو وہ اس کے ذریعے اس کو بھی چھپا سکتی ہیں۔

کنٹورنگ اسٹک دو شیڈز میں ملتی ہے لائٹ برائون اور میڈیم بر ائون ۔یہ یاد رکھیں !اس کو ہمیشہ اپنے فیس پائوڈر یا بیس سے ایک شیڈ ہلکا استعمال کریں۔ اس کے ذریعے آپ چہرے کے خدوخال کو مزید نمایاں کرسکتی ہیں۔

اسے کرنے کا طریقہ

کنٹورنگ بہت آسان ہے ،سب سے پہلے چہرے پر فاؤنڈیشن لگائیں ، پھر برونز استعمال کریں، یہ ہمیشہ میٹ خریدیں ۔اس کو لگانے کے لیے ہونٹ اس طرح بنائیں کہ گال اندرکی طرف پچک جائیں ،بعدازاں اس پربرونز کاپہلے بہت کم اور ہلکا شیڈ لگائیں ،پھر اس میں اضافہ کرتی جائیں۔ اس سے میک اپ کے بعد چہرہ بہت تر وتازہ اورخوب صورت لگے گا۔ اس کے بعد گال کے اُبھرے ہوئے حصے پر بلش لگائیں اور برش کی مدد سے بلش آن اور برونز کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ 

گال کی ہڈی کو نمایاں کرنے کے لیے ہائی لائٹر لگائیں، علاوہ ازیں ناک کے دونوں طرف برونز لگا کر برش کی مدد سے اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ آخر میں پیشانی پر ہائی لائٹر لگائیں ۔ جب فیس کنٹورنگ مکمل ہوجائے توپاؤڈر برش سے چہرہ آہستہ آہستہ صاف کرلیں، بعدازاں آنکھوں کا میک اپ کرکے لپ اسٹک لگالیں۔

تازہ ترین