• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیلیڈ میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، امام الحق

ایڈیلیڈ میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، امام الحق


قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو اچھے رنز کی کوشش کروں گا۔ ایڈیلیڈ کی وکٹ آسان ہے اور گیند سلو آتا ہے، اس وکٹ پر یاسر شاہ پاکستان کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں امام الحق نے کہا ہے کہ ایڈیلیڈ میں امکانات ہیں کہ پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ایڈیلیڈ ٹیسٹ کیلئے نئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لیکن دو دن فیلڈنگ کے باوجود فاسٹ بولرز کی باڈی لینگوئج بالکل نہیں گری، جو بہت اچھی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار پنک بال ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا حصہ بننے جارہاں ہوں، جس پر بہت خوشی ہے، انشاء اللّٰہ ہم اچھی پرفارمنس دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: یاسر شاہ نے اسمتھ کو سزا دلوادی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔دو میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور پانچ رنز سے شکست دی تھی۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ نیٹس پر بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

آسٹریلیا کو کس طرح زیر کرنا ہے پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے، ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں۔

اوپنر امام الحق، حارث سہیل کی جگہ لیں گے، فاسٹ بولر محمد موسیٰ کا ڈیبیو بھی متوقع ہے، جبکہ گزشتہ دو سال سے ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی جیت میں اہم کرادار ادا کرنے والے محمد عباس کی شمولیت بھی یقینی ہے۔

تازہ ترین