• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کی جیل میں قید سابق پیڈوفائل سرجن سے متعلق سیکڑوں بچوں سے جنسی زیادتی کا انکشاف

پیرس(رضا چوہدری)فرانس کی جیل میں قید کاٹنے والے ایک پیڈو فائل سرجن سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس نے 250 سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق 68 سالہ سابق پیڈو فائل سرجن جوئل لی اسکورنک نے اپنی ملازمت کے دوران 250 سے زائد مریضوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق سرجن کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 کم سن لڑکیاں سامنے آئی تھیں مگر دوران تفتیش تعداد بڑھتی گئی ، ان میں سے 184 متاثرین نے سرجن کے خلاف بیان دینے کے لیے حامی بھری ہے۔ رپورٹ کے مطابق 150 کیسز 1991 سے 2014 کے درمیان پیش آئے ، اس دوران پیڈو فائل سرجن نارتھ ویسٹرن میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔ رپورٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ سابق سرجن نے اپنی ایک بھانجی کو بھی ہراساں کیا تھا۔ عدالت کی جانب سےسرجن کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ، اس کا ٹرائل 2020 کے آغاز میں کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کو 2017 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان پر ایک 6 سالہ بچی نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا ، لی اسکورنک سے تفتیش کے دوران جب ان کے گھر کی تلاشی لی گئی تو ان کے گھر سے بچوں پر جنسی زیادتی سے متعلق مواد اور ایک ڈائری ملی جس پر اس نے بچوں سے زیادتی کی تفصیلات درج کر رکھی تھیں۔ ڈائری میں ایک طرف لڑکوں اور دوسری طرف لڑکیوں کی فہرست اور متاثرہ افراد کی شناخت کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین