• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں پھر توسیع


فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے اب 16 دسمبر 2019ء تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع گزشتہ روز (29 نومبر کو) کی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن باقی

اب انکم ٹیکس گوشوارے 16 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، جبکہ اس سے پہلے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ (آج) 30 نومبر 2019ء تھی۔

تازہ ترین