• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نوجوان پلیئرز پر مشتمل ہے، تجربے کی کمی ہے، مستقبل میں اچھے کھیل کی کوشش کریں گے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کس کھلاڑی کا کتنا تجربہ ہے یہ مینجمنٹ کو دیکھنا ہے، میرا کام پرفارم کرنا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پنک بال سے آگے گیند کرانا پڑتا ہے، ہم تھوڑے شارٹ رہے، جبکہ آسٹریلوی بولرز نے اچھی جگہ ٹارگٹ کیا، اس لیے انہیں کامیابی ملی۔

فاسٹ بولر نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچھی بیٹنگ کی۔

یہ بھی پڑھیے: وارنر کی ٹرپل سینچری،589 رنز پر آسٹریلوی اننگ ڈکلیئر

شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بولرز محنت کررہے ہیں، میرا کام اپنا سو فیصد دینا ہے، ہر دن سیکھنے کو ملتا ہے، کوشش کرتا ہوں غلطیوں سے سیکھوں۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے، جس کا آسٹریلوی بیٹسمینوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور پہلی اننگز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 589 رنز بنالیے۔

یہ بھی پڑھیے: اسمتھ نے 73 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اوپنر ڈیوڈ وارنر  نے335 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جواب میں پاکستان کی چھ وکٹیں صرف 96 رنز پر گر چکی ہیں، اسکور برابر کرنے کے لیے پاکستان کو مزید 493 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی صرف 4 وکٹیں باقی ہیں۔

تازہ ترین