• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلیا میں پاکستان کو مسلسل پانچویں سیریز میں وائٹ واش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلوی سر زمین پر مسلسل پانچویں سیریز میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی۔ آسٹریلیا نے لگاتار پانچویں سیریز میں وائٹ واش کی ۔

آسٹریلیا میں پاکستان کو مسلسل پانچویں سیریز میں وائٹ واش


پاکستان کو مسلسل آسٹریلیا میں مسلسل14 ٹیسٹ میچوں میں ہار کا ذائقہ چکھنا پڑا ہے۔ 1999 میں وسیم اکرم کی قیادت میں جانے والی ٹیم کو 0-3 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔ انضمام الحق کی قیادت میں 2005-2004 میں آسٹریلین سرزمین پر قومی ٹیم کو تمام میچوں میں یکطرفہ مقابلوں کے بعد تینوں ٹیسٹ میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ 2010میں محمد یوسف کی قیادت میں بھی پاکستان کو سڈنی ٹیسٹ میں فتح کا نادر موقع میسر آیا لیکن شکوک و شبہات سے بھرپور خراب فیلڈنگ خصوصاً وکٹ کیپر کامران اکمل کی ناقص کارکردگی کے سبب پاکستان نے نہ صرف یہ میچ جیتنے کا موقع گنوایا بلکہ 0-3 سے ایک اور وائٹ واش ان کا مقدر ٹھہرا۔2016-17 میں پاکستان نےمصباح الحق کی قیادت میںبرسبین ٹیسٹ میں39 رنز ، میلبورن میں اننگز اور 18رنز جبکہ سڈنی میں220 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ سڈنی ٹیسٹ میں ڈیوڈ وارنر نے لنچ سے قبل سنچری بنائی۔

تازہ ترین