• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈیفنس سے لڑکی کا اغواء، پولیس تاحال ملزمان کا پتا نہ لگا سکی

ڈیفنس سے لڑکی کا اغواء،پولیس تاحال ملزمان کا پتا نہ لگا سکی


کراچی (نمائندہ خصوصی، اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس بخاری کمرشل ایریا سے دو روز قبل اغواء ہونے والی لڑکی کا پولیس تاحال پتہ نہیں لگا سکی۔ پولیس نے مغوی طالبہ دعا منگی کے گروپ کے لڑکے لڑکیوں سمیت 22افراد کے بیانات ریکارڈ کرلئے ہیں تفتیش کے دوران مغویہ کی بہن کی بھی موقع پر موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دُعا منگی نے اپنے حلقہ احباب میں خود کو امیر زادی اور ڈیفنس کے بڑے بنگلے کی رہائشی ظاہر کر رکھا تھا۔ اغواء کے بعد حقائق سامنے آنے پر دعا منگی کے کورنگی قیوم آباد میں رہنے کے انکشاف پر اس کے ساتھی حیرت زدہ ہیں۔پولیس نےدعا منگی کےمقدمے میں تقریباً 12 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جس گاڑی میں لڑکی کو اغوا کیا گیا اس میں پانچ ملزمان سوار تھے ، 2 ملزمان گاڑی کی اگلی نشستوں اور 3ملزمان عقبی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار پانچ ملزمان میں سے ایک ملزم نے چہرا چھپانے کے لیے ماسک پہنا ہوا تھا، پولیس کو شبہ ہے دعا ماسک پہنے ملزم کو جانتی تھی اور پہچانے جانے کی وجہ سے ملزم نے ماسک پہنا ،پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکی کے اغوا میں کرائے کے ملزمان استعمال کیے گئے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی دعا منگی کا مبینہ سابقہ منگیتر امریکا میں مقیم ہے اورممکن ہے کہ وہ کراچی آیا ہوا ہو،اس بات کی تصدیق کی جا رہی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اغوا میں ملوث ملزمان کی عمر 35 سے 45 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دعا کے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیاجسکے مطابق دعا زخمی حارث سومرو سے مسلسل رابطے میں تھی،دعا کے اغوا میں استعمال کی گئی گاڑی سے مشابہت رکھتی گاڑی 27 نومبر کو فیروز آباد سے چھینی گئی تھی اور اس گاڑی کے مالک کو لگتا ہے یہ اسکی گاڑی ہو سکتی ہے،گاڑی چھینے جانے کی واردات کا مقدمہ بھی درج ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دُعا منگی نے اپنے حلقہ احباب میں خود کو امیر زادی اور ڈیفنس کے بڑے بنگلے کی رہائشی ظاہر کر رکھا تھا۔ اغواء کے بعد حقائق سامنے آنے پر دعا منگی کے کورنگی قیوم آباد میں رہنے کے انکشاف پر اس کے ساتھی حیرت زدہ ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دعا منگی کی جانب سے عام کئے گئے رئیس زادی کے تاثر سے اس کے تاوان کی غرض سے اغواء کئے جانے کے پہلو پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین