• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تجاوزات آپریشن، باڑے پر فائرنگ، کار چور گرفتار


کراچی کے علاقے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پتھارے، ٹھیلے قبضے میں لے لیے گئے، کورنگی میں ملزمان کی جانب سے باڑے پر فائرنگ کی گئی جبکہ گبول ٹاؤن سے گاڑی کا لاک 10 سیکنڈز میں کھولنے والا ملزم پکڑا گیا۔

کھارادر کے مختلف علاقوں میں کے ایم سی انکروچمنٹ سیل نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کی، جس میں علاقے میں قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔

کارروائی میں پتھارے، ٹھیلے، ریڑھیوں سمیت دیگر تجاوزات کو کے ایم سی نے تحویل میں لے لیا۔

پولیس کی بھاری نفری کے باعث آپریشن کے دوران کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، ریلی کے شرکاء کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل

ادھر کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے باڑے پر فائرنگ کر دی جس سے باڑے کے گیٹ پر 2 گولیاں لگیں تاہم دروازہ مضبوط ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

باڑے کے مالک علی نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ آوروں میں اغواء کار عاشق چانڈیو اور اس کے ساتھی شامل تھے۔

دوسری جانب گبول ٹاؤن پولیس نے گاڑی کے لاک کو 10 سیکنڈز میں کھولنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے مطابق لاک کھولنے کے لیے ’ماسٹر کی‘ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین