• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گیارہ دسمبر سے سردی کی ایک نئی لہرکراچی میں داخل ہوگی جو ایک ہفتہ تک رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 8 سے 10دسمبرکے درمیان ایران سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا۔

مغربی ہواؤں سے گوادر،کے ایچ خان اورکوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بارش کا امکان ہے تاہم کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

سردی کی نئی لہر کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12سے 14ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین