پاکستان تحریک انصاف فرانس کے متوقع عہدیداروں اور رہنماؤں کا کہنا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا اور ایک عظیم ملک بن کر سامنے آئے گا۔
متوقع صدر عابد ملک نے کہا کہ منتخب ہو کر سب کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھی جائے گی۔
جنرل سیکریٹری آصف چوہدری نے کہاکہ انشاءاللّٰہ پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کریں گے۔
سینئر نائب صدر شیخ نعمت اللّٰہ نے کہا کہ نا صرف فرانس بلکہ ملکی سطح پر پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کریں گے اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔
سینئر رہنما راجہ ابرار کیانی کا کہنا ہے کہ ہر کام میں وقت لگتا ہے عمران کی قیادت میں حکومت صحیح راستے پر چل رہی ہے۔
چوہدری طاہر اقبال نے کہا ہے کہ انتظار کی گھڑیاں جلد ختم ہوں گی۔
شوکت خانم فاؤنڈیشن کے مشتاق خان جدون نے کہا کہ خوش آئند بات ہے نئی تنظیم آرہی ہے، توقع ہے وہ بہتر کام کرے گی۔
دیگر شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ عمران خان عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔