• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورننس، پبلک سروس ڈلیوری کی بہتری ترجیح ہے، چیف سیکرٹری پنجاب

چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان نے کہا ہے کہ گورننس، پبلک سروس ڈلیوری کی بہتری اور شفافیت کا فروغ ترجیح ہے۔

سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ افسران کو کام کرنے کی مکمل آزادی دینے کے ساتھ محاسبہ بھی کیا جائے گا۔ افسران کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا، ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا افسر عہدے پر نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو سرکاری دفاتر میں عزت و احترام ملنا چاہیے۔ اضلاع کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے۔

اعظم سلیمان نے قیمتوں کی نگرانی کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو سبزی منڈیوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ اشیا میں ملاوٹ کیخلاف مہم تیز کی جائے۔ سول اور پولیس افسران باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کاازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

انہوں نے  آئی جی پنجاب کے ہمراہ اضلاع کے اچانک دورے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تازہ ترین