• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض الحسن چوہان کی جائیداد بیچ کر شہبازشریف کو رقم دینے کی پیشکش

فیاض الحسن چوہان کی جائیداد بیچ کر شہبازشریف کو رقم دینے کی پیشکش


پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو رقم دینے کے لیے اپنی ساری جائیداد بیچنے کی پیشکش کردی۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف برطانوی اخبار کے خلاف کیس کریں، وکیل کے پیسے نہیں تو وہ جائیداد بیچ کر رقم دے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بڑھکیں تو بہت ماری تھیں کہ برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا کیس کریں گے، ڈیوڈ روز روزانہ ٹوئٹ کر رہا ہے کہ شہباز شریف کہاں ہے آپ کا کیس؟

فیاض چوہان کے مطابق ڈیوڈ روز نے کہا کہ شہباز شریف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے والا کفن چور ہے، شہباز شریف صاحب آپ لندن میں گھوم رہے ہیں، ایک جھپی ڈیوڈ روز کو بھی ڈال دیں۔

تازہ ترین