• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پاناممکن نہیں،حکام

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی سے ایک گھنٹے کی مسافت پر شمال مغرب میں اس قدر شدید آگ لگی ہوئی ہے کہ اس کے بارے میں حکام اب کہہ رہے کہ کہ اس پر اب قابو پانا تقریباً ناممکن ہے۔یہ آگ تین لاکھ ہیکٹر یعنی 1150 مربع میل پر پھیلی ہوئی ہے اور جلنے والا علاقہ 60 کلومیٹر طویل ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں موسمِ گرما میں اکثر گرمی کی شدت کی وجہ سے جنگلوں میں آگ لگ جاتی ہے تاہم اس مرتبہ اس آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ اس سے شہری علاقوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔اس سال آسٹریلیا میں اکتوبر کے بعد لگنے والی جنگل کی آگ میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 700 سے زیادہ گھر تباہ ہو چکے ہیں۔حکام نے کہا کہ جو لوگ اپنی املاک کو بچانے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر پا رہے ہیں، وہ فوری طور پر اپنا گھر بار چھوڑ کر وہاں سے نکل جائیں۔آسٹریلیا میں اس آگ لگنے کے موسم کی ابتدا میں ہی آگ کی شدت نے متنبہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین