• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد سعید نے خواجہ آصف کو پھر ہدفِ تنقید بنالیا

مراد سعید نے خواجہ آصف کو پھر ہدفِ تنقید بنالیا


وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو ہدفِ تنقید بنالیا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مراد سعید نے استفسار کیا کہ خواجہ آصف وفاقی وزیر ہو کر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دھوبی یا مزدور کی تنخواہ کیسے لیتے رہے؟

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی قیادت نے پہلے نعرہ لگایا ’ووٹ کو عزت دو‘ اور پھر کہا ’مجھے اجازت دو‘۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی اقامے پر نوکری کی اور اپنے بھائی کو ٹھیکے بھی دلوائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ لندن میں نواز شریف کے اسی گھر کے باہر مظاہرے کی مذمت کر رہی ہے، جس کی ملکیت ثابت کرنے میں انہیں پانچ سال لگے۔

مراد سعید نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں برطانوی اخبار کے خلاف کیس کروں گا، تو انہوں نے مقدمہ کیوں نہیں کیا؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نثار گل کو پولیٹیکل ڈائریکٹر بنایا اور اس کی گڈنیچر کمپنی کو قرضہ دلوایا، جس ہری گاڑی میں حرام کا پیسہ ہوتا تھا، ن لیگ اس کی سیکیورٹی ایلیٹ فورس کو دیتی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ہری گاڑی میں سلیمان شہباز رقم کے ساتھ گھوما کرتا تھا، حرام کی کمائی ماڈل ٹاؤن کے گھر پہنچتی، پھر سب جواریوں کی طرح رقم گنتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم پہلے باہر گئی، پھر منظور پاپڑ والے جیسے کرداروں کے نام پر ٹی ٹیز کے ذریعے پیسا واپس آیا۔

تازہ ترین