• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی


محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج رات سے بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور ابر آلود رہے گا، تاہم کراچی، میرپور خاص، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، تھر پارکر، عمر کوٹ، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر، دادو اور حیدر آباد کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی ہونے والی برف باری سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے۔

صوبہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں اور بالائی خیبر پختون خوا اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ضلع استور میں گزشتہ 5 گھنٹوں سے شدید ترین برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیئے: شہرِ قائد میں کالے بادلوں کے ڈیرے، ہلکی بارش کا امکان

غذر میں شدید برف باری سے بالائی علاقوں میں متعدد سڑکیں بند ہو گئی ہیں، یاسین، پھنڈر اور اشکومن کے بالائی علاقوں میں بھی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔

تازہ ترین