• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی کا تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جواب

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو ریمپ پر جلوے بکھیرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں ناصرف پاکستانی بلکہ سرحد پار بھارتی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے۔

حسن علی نے اپنے ہم وطنوں کو تو کچھ نہ کہا مگر بھارتیوں کو اپنے اوپر ہونے والی ’ٹرولنگ‘ کا جواب دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بھارتی ویب سائٹ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ 

یہ بھی دیکھئے: کرکٹ سے آؤٹ مگر ماڈلنگ میں اِن


 بھارتی ویب سائٹ نے فاسٹ باؤلر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ حسن علی کو ریمپ پر واک کرتا دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ ان کی پسلیوں میں تکلیف ہے اور ان کے اس عمل کے بعد پاکستانی مداح اس الجھن کا شکار ہیں کہ کیا حسن علی واقعی ان فٹ ہیں یا وہ غلط بیانی کرکے ٹیم سے باہر ہوئے۔‘

اس ٹوئٹ کا جواب حسن علی نے انہی کی زبان ( ہندی)  میں دیا اور  لکھا کہ ’آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میں نے 70 فیصد ریکوری حاصل کرلی ہے، میری فکر کرنے کے لیے میرے مداح کافی ہیں، آپ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تازہ ترین