• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج کے اہلِ خانہ سمیت 11 ملزمان اشتہاری قرار

آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ سمیت 11 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

ریفرنس کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اخبارات میں اشتہار شائع کرا دیا گیا، اخبارات میں یہ اشتہار ضابطۂ فوجداری کے سیکشن 87 کے تحت درج کرایا گیا ہے۔

مفرور ملزمان میں آغا شہباز، محمد عرفان، سید محمد شاہ، گلبار لوہار و دیگر شامل ہیں۔

عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہار کی مدد سے 17 دسمبر تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: ’’سراج درانی کو گرفتار کرکے کھولی میں رکھا گیا‘‘

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ مفرور ملزمان کے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہو سکی، مفرور ملزمان عدالتی احکامات کے باوجود خود کو چھپارہے ہیں۔

احتساب عدالت مفرور ملزمان کے بار بار وارنٹِ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔

تازہ ترین