• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے پاس سال نہیں صرف ایک مہینہ ہے، فضل الرحمٰن

حکومت کے پاس سال نہیں صرف ایک مہینہ ہے، فضل الرحمٰن


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس سال نہیں صرف ایک مہینہ ہے۔

ملتان میں صحافی سے گفتگو میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے اپنی طرف سے عمران خان کی حکومت کےجانے کا وقت بتادیا۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کی ڈیل ہوئی تھی کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو رہا کیا جائے گا تو اس کے بعد ہی آزادی مارچ ختم ہوگا؟

اس پر مولانا نے جواب دیا کہ نہیں، بس ہر چیز کے کچھ سائیڈ افیکٹ ہوتے ہیں، یہ توسائیڈ کے فائدے ہیں، جو ہمارے اپنے ہی دوستوں کو مل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑے فائدے حاصل ہونے سے پہلے کچھ چھوٹے چھوٹے فائدے حاصل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

صحافی نے پوچھا کہ مولانا صاحب کتنا انتظار کرنا پڑے گا، تین مہینے، چھ مہینے یا ایک سال؟ اس پر مولانا فضل الرحمٰن نے جواباً کہا ’ایک مہینہ انشاءاللہ‘۔

تازہ ترین