• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے آج تک ایک روپیہ بھی ریکور نہیں کیا، ن لیگ

حکومت نے آج تک ایک روپیہ بھی ریکور نہیں کیا، ن لیگ


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایسیٹ ریکوری یونٹ نے آج تک ایک روپیہ بھی ریکور نہیں کیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں سوال اٹھایا کہ حکومت بتائے کہ ایسیٹ ریکوری یونٹ نے 15 ماہ میں کتنی ریکوری کی؟ آپ تو کہتے تھے کہ یہ سب چور ہیں، اب آپ بتائیں کہ کتنا پیسا ریکور کیا؟

ن لیگی ترجمان نے کہاکہ مجھے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہہ دیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ایسیٹ ریکوری یونٹ سے متعلق سوال کیا جائے تو کہتے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے کرپشن کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ پوچھا جائے مہنگائی کیوں ہے؟ حکومت کا جواب ہوتا ہے نوا زشریف اور شہباز شریف نے کرپشن کی ہے۔

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اگر نواز شریف اور شہباز شریف نے کرپشن کی ہے تو آپ سپریم کورٹ کے فیصلے ہی پڑھ لیں، جہاں لکھا ہے کہ ایک روپے کی کرپشن نہیں کی گئی۔

ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے مطابق شہباز شریف نے تو کرپشن کے خاتمے میں اچھے بچے کا کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے ن لیگی ترجمان کی پریس کانفرنس کے جواب میں کہا کہ مریم اورنگزیب لوگوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تنقید کرنے والوں کو ایسیٹ ریکوری یونٹ کے فرائض جاننے کی ضرورت ہے۔ نوازشریف، شہبازشریف کے ساتھ ساتھ ن لیگ کی بی ٹیم بھی کرپشن کیسز چھپا رہی ہے، 190ملین پاؤنڈ این سی اے نے حکومت پاکستان کو بھیجے ہیں۔

تازہ ترین