• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو اسٹاک کی ترقی‘کسی نے محکمہ کیساتھ انصاف نہیں کیا‘اختر لانگو

کوئٹہ(آن لائن )پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ لائیو اسٹاک کے شعبے سے بلوچستان کو ترقی دی جاسکتی ہے، مگر بدقسمتی سے کرپشن اور اقرباء پروری نے لائیو اسٹاک کو بہت متاثر کیا ،سالانہ کروڑوں روپے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں جاتے ہیں لیکن شعبے میں بہتری لانے اور اسے عوام کیلئے زیر استعمال نہیں لا یاجاسکا 2ہزار ایکڑ پر ایک کروڑ 35لاکھ روپے آمدن محکمے اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم ہے اگر محکمے کو نہیں چلایاجاسکتا تو ٹھیکے پر دیدیا جائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ لائیواسٹاک کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی،ملک نصیر شاہوانی،فضل آغا،ثناء بلوچ،نصراللہ زیرے،سیکرٹری لائیواسٹاک دوستین جمالدینی،ڈی جی لائیواسٹاک سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔اختر حسین لانگو نے کہا کہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کی ضرورت تھی مگر بد قسمتی سے کسی نے بھی محکمے کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے۔ اگر حکومت محکمہ کے افسران کو کنٹرول نہیں کرسکتی تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔ ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ حکومت کچھ بھی کرسکتی ہے مگر بدقسمتی سے حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے کرتی ہے ، محکمہ لائیو اسٹاک کو ٹھیکے پردیا جائے تو اس میں بہتری آئے گی۔ سیکرٹری لائیواسٹاک دوستین جمالدینی نے کہا کہ محکمے کی بہتری کیلئے اقدامات ا ٹھائے جارہے ہیں جہاں جہاں نا انصافی ہوئی اس کاازالہ کرینگے ،اوستہ محمد کیٹل فارم میں جو کچھ ہوا اس کی انکوائری جاری ہے انہوں نے کہا کہ پہلے ایک کروڑ 35لاکھ ا ٓمدن ہوتی تھی اب اگلے سال ایک کروڑ 55لاکھ آمدنی ہوگا ۔
تازہ ترین