• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پروٹیکشن نے 7بچےحفاظتی تحویل میں لے لئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بی زیڈ یو چوک، نادرن بائی پاس، ڈیرہ اڈہ، لاری اڈہ سے 7 بچےحفاظتی تحویل میں لے لئے، ان میں 12 سالہ رئیس، 10 سالہ عبدالرؤف، 8 سالہ ارشد، 10 سالہ سجاد، 7 سالہ عدنان ، 5 سالہ مٹکہ، 11 سالہ بلال شامل ہیں، علاوہ ازیں کچھ روز قبل دوران ریسکیو آپریشن حفاظتی تحویل میں لئے گئے گھر سے بھاگے اور بھیک مانگنے والے 11 بچے لواحقین کے حوالے کر دئیے گئے ان میں کاشف، جمال، سلیم، جمال گل، بہادر، عبدالرحمنٰ، ناصر ،شکیل، دلاور، ابوبکر اور وکیل شامل ہیں۔
تازہ ترین