• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مس ڈیکلیریشن کے ذریعے درآمد 16کروڑ 90لاکھ مالیت کی بھارتی مصنوعات ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز نے اگست 2019کے بعد مس ڈیکلیریشن کے ذریعے درآمد کی گئیں 16کروڑ 90لاکھ مالیت کی بھارتی مصنوعات ضبط کی ہیں ،تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی اور دیگر اٹھائے جانے والے اقدامات کے بعد حکومت پاکستان کی ہدایت پر ایف بی آر نے ایک ایس آر او2019/927جاری کیا جس کے تحت ہر قسم کی بھارتی اشیاء دوسرے ممالک کے ذریعے بھی ڈرآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم اس کے باوجود بڑے پیمانے پر بھارتی کپڑا،جیولری،فیشن مصنوعات اور دیگر اشیاء مس ڈیکلیریشن کے ذریعے اسمگل کی جارہی ہیں ہفتہ 14دسمبر کو ایف بی آر کے ممبر کسٹمز جواد اویس آغا نے اس سلسلے میں کراچی اپریزمنٹ کے اعلی حکام سے تفصیلی میٹنگ کی جس میں انھیں بتایا گیا کہ گذشتہ ساڑھے 3ماہ میں مختلف امپورٹرز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں اور تقریباً 17کروڑ کی مصنوعات ضبط کی ہیں ،ممبر کسٹمز جواد آغا نے اس موقع پر کسٹمز حکام سے کہا کہ وہ بل آف لینڈنگ کی سوئچنگ ( یعنی کہا ں کہاں تبدیلی ہوئی ) اور کنٹینڑز کی مکمل نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ دوسرے ممالک سے آنے والے بھارتی مال کی درآمد پر پابندی کی یقینی بنایا جاسکے۔
تازہ ترین