اسلام آباد(خبرایجنسی ) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انکی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی،دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔