• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے کھل گئی، دھند سے پروازیں متاثر


موٹر وے ایم ون پشاور سے اسلام آباد اور ایم ٹو اسلام آباد سے لاہور تک دھند کی شدت میں کمی واقع ہو جانے کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹر وے بھی دھند کی شدت میں کمی ہونے کےباعث ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

ادھر دھند کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے، موسم کی خراب صورتِ حال اور دھند کے باعث پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔

18 دسمبر کو ٹورنٹو کراچی کی پرواز پی کے 784 کی روانگی میں 2 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر ہوئی۔

فیصل آباد کے خراب موسم کی وجہ سے کراچی سے فیصل آباد کی 2 طرفہ پروازیں پی کے 340 اور پی کے 341 اور فیصل آباد سے دبئی کی 2 طرفہ پروازیں پی کے 223 اور پی کے 224 منسوخ کر دی گئیں۔

جدہ سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 764 جدہ سے لاہور کے لیے 12 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ دبئی سے کراچی کی پرواز پی کے 214 میں بھی ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

کراچی سے پشاور کی پرواز پی کے 354 چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

پشاور سے شارجہ کی دو طرفہ پروازیں پی کے 257 اور پی کے 258 کی روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306 ایک گھنٹہ 40 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے: پنجاب دھند کی لپیٹ میں، ٹریفک، فلائٹ شیڈول متاثر

اسلام آباد سے دبئی کی 2 طرفہ پروازیں پی کے233 اور پی کے 234 پانچ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے پروازوں کی آمدروفت متاثر ہو رہی ہے جو کہ پی آئی اے کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے، پی آئی اے اپنے مسافروں کی مکمل دیکھ بھال میں مصروف ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے موبائل نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ پروازوں سے متعلق بروقت معلومات دی جا سکیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ قدرتی عناصر کے باعث ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔

تازہ ترین